ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کرنے وزیراعظم مودی کے پاس وقت نہیں !!

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کرنے وزیراعظم مودی کے پاس وقت نہیں !!

Fri, 16 Sep 2016 00:16:09    S.O. News Service

بنگلورو۔15/ستمبر(ایس او نیوز) کاویری مسئلہ پر کرناٹک اور تملناڈو کے درمیان جاری تنازعہ کو سلجھانے کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا جو وقت طلب کیاتھا مودی کی طرف سے اب تک دو دن گز ر جانے کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں دیاگیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے 20/ ستمبر تک تملناڈو کو روزانہ بارہ ہزار کیوسک پانی فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ نے شہر بنگلور اور کاویری طاس کے علاقوں میں ہوئے پرتشدد واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملہ میں فوری مداخلت کرنے کیلئے وزیراعظم سے گذارش کی اور اس ضمن میں ملاقات کیلئے فوری طور پر وقت طلب کیا تھا، تاہم دودن گزر جانے کے باوجود بھی وزیراعلیٰ کے خط کا دفتر وزیراعظم سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ریاست کے چیف سکریٹری کی طرف سے دفتر وزیر اعظم سے رجوع کرکے وزیر اعلیٰ کی طرف سے ملاقات کیلئے اب تک وقت بھی طے نہیں ہوا ہے۔ آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم کی طرف سے ملاقات کا وقت نہ دئے جانے پر اپنی بے بسی کا اظہار کیا اور کہاکہ چیف سکریٹری کی طرف سے دفتر و زیر اعظم سے چار پانچ مرتبہ رابطہ قائم کیا گیا، لیکن اس کا کوئی جواب اب تک نہیں ملا۔


Share: